دست درازی کا الزام جھوٹا ہے، پرتگالی فٹبال رونالڈو کا دعویٰ

کرسٹیانو رونالڈو فائل فوٹو کرسٹیانو رونالڈو

پرتگالی فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے امریکی خاتون کی جانب سے اپنے اوپر لگائے جانے والے الزامات کی تردید کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ’’مجھ پر دست درازی کا الزام جھوٹا اور بے بنیاد ہے۔‘‘

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’انسٹاگرام‘ پر جاری ویڈیو پیغام میں ان کا کہنا ہے کہ الزام لگانے والوں کو مقصد ’’میرا نام استعمال کر کے شہرت حاصل کرنا ہے‘‘۔

رونالڈو کے وکیل کا کہنا ہے کہ وہ ان الزامات کو شائع کرنے والے جرمن جریدے کے خلاف مقدمہ کریں گےجس نے الزام لگانے والی خاتون کا انٹرویو شائع کیا ہے۔

جریدے نے اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ خاتون کیتھرین نے دعویٰ کیا ہے کہ دو ہزار نو میں امریکی شہر لاس ویگاس کے ایک ہوٹل میں رونالڈو نے ان سے دست درازی کی تھی۔

خاتون کی جانب سے کئے گئے دعوے میں کہا گیا ہے کہ واقعے کے اگلے سال مبینہ طور پر رونالڈو نے عدالتی چارہ جوئی سے بچنے کے لیے خاتون سے معاہدہ کیا تھا جس کے تحت انہوں نے خاتون کو تین لاکھ 75ہزار ڈالر ادا کیے تھےجس کے عوض یہ طے ہوا کہ وہ اپنے الزامات کبھی منظر عام پر نہیں لائیں گی۔

لیکن، خاتون نے مبینہ واقعہ کا مقدمہ درج کرا دیا۔ کیتھرین کے وکلا اس معاہدے کو کالعدم قرار دینے کی کوشش کر رہے ہیں، جبکہ رونالڈو کے وکیل کا کہنا ہے کہ خبر جھوٹی ہے۔ وہ ان الزامات کے جواب میں معاوضے کے لیے مقدمہ کریں گے۔

install suchtv android app on google app store