وقار یونس نےٹی20 اسکواڈ فائنل کر دیا

ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ فائل فوٹو ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ

قومی ٹیم کے سابق کپتان وقار یونس نے ٹی20 ورلڈکپ کیلئے اپنے 15 رکنی اسکواڈ کا انکشاف کردیا۔

نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے چوتھے ٹی20 میچ کے آغاز سے قبل اپنے 15 رکنی اسکواڈ میں نوجوان صائم ایوب،

فخر زمان اور عثمان خان کیساتھ بابراعظم کو ٹاپ آرڈر میں جگہ دی۔

اسپن بالنگ اٹیک کیساتھ آل راؤنڈر کے طور پر وقار یونس نے شاداب خان، افتخار احمد، اور عماد وسیم کو ترجیع دی جبکہ ابرار احمد اور اسامہ میر کو بھی اپنے اسکواڈ میں شامل کیا۔

فاسٹ بولنگ لائن اَپ میں سابق لیجنڈری کرکٹر نے شاہین آفریدی، نسیم شاہ، محمد عامر کے علاوہ حارث رؤف کو منتخب کیا جبکہ نوجوان زمان خان اور عباس آفریدی کو کم تجربے کی وجہ سے اسکواڈ سے باہر رکھا۔

کپتان بابراعظم، محمد رضوان، عثمان خان، اعظم خان، افتخار احمد، شاداب خان، فخر زمان، صائم ایوب، عماد وسیم، ابرار احمد، اسامہ میر، شاہین آفریدی، نسیم شاہ، محمد عامر اور حارث رؤف

 

install suchtv android app on google app store