چیمپئنز ٹرافی ماضی کا حصہ ہے، اب آگے دیکھنا ہوگا: سرفراز احمد

سرفراز احمد فائل فوٹو سرفراز احمد

قومی ٹیم کےکپتان سرفراز احمد کا کہناہےکہ چیمپئنز ٹرافی ماضی کا حصہ ہے اب ہمیں آگے دیکھنا ہوگا۔

کراچی پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سرفراز احمد نے کہا کہ رمضان ہمشہ یاد گار رہتا ہے اور رمضان میں لوگوں کی دعائیں ساتھ ہوتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی ماضی کا حصہ ہے اب ہمیں آگے دیکھنا ہوگا۔

قومی ٹیم کے کپتان نے فٹبال ورلڈکپ میں برازیل کی حمایت کی اور ساتھ ہی عید پر قوم کو مبارکباد بھی دی۔

دوسری جانب قومی کرکٹ کے کھلاڑی انگلینڈ، اسکاٹ لینڈ اور آئرلینڈ سے میچز کھیل کر وطن واپس پہنچ گئے۔

قومی ٹیم کے 5 کھلاڑی غیر ملکی پرواز ای کے 624 سے براستہ دوبئی لاہور پہنچے جن میں حسن علی، فہیم اشرف، احمد شہزاد، راحت علی اور آصف علی شامل ہیں

install suchtv android app on google app store