گیل، سیمیولز کی ویسٹ انڈیز کی ون ڈے ٹیم میں واپسی

جارح مزاج بلے باز کرس گیل فائل فوٹو جارح مزاج بلے باز کرس گیل

ویسٹ انڈیز نے انگلینڈ کے خلاف ایک روزہ سیریز کے لیے جارح مزاج بلے باز کرس گیل اور مارلن سیمیولزکو شامل کرلیا ہے۔

بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق دونوں تجربہ کار کھلاڑیوں کو یونین اور بورڈ کے درمیان 'عارضی اتفاق' کے بعد ٹیم میں منتخب کیا گیا ہے۔

کرکٹ ویسٹ انڈیز کے سلیکشن پینل کے چیئرمین کورٹنی براؤن کا کہنا تھا کہ گیل اور سیمیولز 'ہماری بیٹنگ میں قیمتی اضافہ ہوں گے اور ٹیم کے نوجوان بلے بازوں کی تربیت میں مدد کریں گے'۔

ان کا کہنا تھا کہ 'سنیل نرائن اور ڈیرن براوو دونوں نے انگلینڈ کے خلاف ایک روزہ سیریز میں شرکت سے انکار کیا تھا'۔

ویسٹ انڈیز کی پالیسی کے مطابق عام طور پر بین الاقوامی میچوں کے لیے کھلاڑیوں کا انتخاب اسی وقت کیا جاتا ہے جب وہ اسی طرز میں ڈومیسٹک سیزن میں بھی شریک رہے ہوں۔

خیال رہے کہ کئی کھلاڑیوں کو اس لیے ٹیم میں منتخب نہیں کیا گیا ہے کیونکہ وہ آسٹریلیا کی بگ بیش جیسی منافع بخش بیرونی لیگ کھیل رہے ہیں۔

ویسٹ انڈیز کی ٹیم اس وقت انگلینڈ میں موجود ہے جہاں وہ ٹیسٹ سیریز کھیل رہی اور پہلے ٹیسٹ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

ٹیسٹ سیریز کے پہلے اور ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میں انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کو ایک اننگز اور 209 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دےدی تھی۔

انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پانچ میچوں کی ایک روزہ سیریز کا پہلا میچ 19 ستمبر کو اولڈ ٹریفورڈ میں کھیلا جائے گا۔

install suchtv android app on google app store