یوسین بولٹ 100 میٹر کے مقابلے میں ہار گئے

یوسین بولٹ 100 میٹر کے مقابلے میں ہار گئے یوسین بولٹ 100 میٹر کے مقابلے میں ہار گئے

چار سالہ حکمرانی ختم ، دنیا کا تیز ترین انسان اب تیز نہیں رہا۔ یوسین بولٹ سو میٹر دوڑ کے مقابلے میں ہار گئے۔

سو میٹر دوڑ کے ٹریک پر، یوسین بولٹ کی 4 سالہ حکمرانی ختم ہوگئی۔ لندن میں ہونے والی ورلڈ چیمپیئن شپ کے سیمی فائنل میں، یوسین بولٹ تیسرے نمبر پر آئے۔ انہوں نے 9 عشاریہ 95 سیکنڈز میں ریس ختم کی۔

ایک موقع پر وہ اسکور بورڈ دیکھ کر ہکا بکا ہی رہ گئے،جہاں ان کا نام پہلے چھلے کھلاڑیوں میں شامل نہ تھا۔ تاہم بعد میں اس غلطی کو ٹھیک کرلیا گیا۔

یوسین بولٹ نے ہار کے باوجود مداحوں کے لیے اپنا مشہور پوز بھی دیا۔ یوسین بولٹ اگلے ہفتے فائنل کے بعد ریٹائرمنٹ کا اعلان کرنے والے ہیں۔

install suchtv android app on google app store