ویرات کوہلی کے پاکستانی ہم شکل کی ویڈیو وائرل

فیس بک پر آج کل ایک ویڈیو نے تہلکہ مچایا ہوا ہے جس میں 'ویرات کوہلی' پاکستان میں ایک پیزا سینٹر میں پیزا بنا رہے ہیں۔ مصطفیٰ سہیل نامی فیس بک صارف نے کراچی کے علاقے شہید ملت میں واقع ڈومینیو پیزا میں ویرات کوہلی کے ہم شکل کو دیکھا اور ویڈیو کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کردیا۔

اس کے بعد سے اس ویڈیو کو اب تک متعدد پیجز پر شیئر کیا جاچکا ہے اور لاکھوں افراد اسے دیکھنے کے بعد شیئر بھی کرچکے ہیں۔

ویسے یہ تو کہا جاتا ہے کہ دنیا میں کئی افراد کی شکلیں ایک دوسرے سے ملتی ہیں اور ویڈیو دیکھ کر یہ نوجوان لگتا تو واقعی ویرات کوہلی جیسا ہی ہے۔

اور یہی وجہ ہے کہ انٹرنیٹ پر یہ ویڈیو تیزی سے وائرل ہورہی ہے اور یہ کوئی حیران کن بات نہیں ہوگی اگر یہ نوجوان ماڈل یا کسی اور چیز میں شہرت حاصل کرلے۔

ایسے کئی واقعات گزشتہ چند ماہ کے دوران سامنے آچکے ہیں۔

install suchtv android app on google app store