پی ایس ایل میچ فکسنگ کے دلدل میں پھنس گئی، محمد عرفان بھی معطل

فاسٹ باؤلر محمد عرفان فائل فوٹو فاسٹ باؤلر محمد عرفان

کھیل کے ساتھ کھلواڑ، پاکستان سپر لیگ کو بڑا دھچکا لگ گیا۔ بکیوں سے مبینہ رابطے اور میچ فکسنگ کے الزام پر اسلام آباد یونائیٹڈ کے شرجیل خان، خالد لطیف کے بعد فاسٹ باؤلر محمد عرفان بھی معطل ہو گئے۔

اوپنرز گنہگار ہیں یا بے قصور اینٹی کرپشن یونٹ نے تحقیقات بھی شروع کر دیں۔ جواریوں سے مبینہ رابطوں پر دونوں کھلاڑیوں کو سپرلیگ سے باہر کر کے دبئی سے واپس وطن بھجوا دیا گیا جبکہ اب فاسٹ باؤلر محمد عرفان پر بھی میچ فکسنگ کا الزام لگا ہے۔

اینٹی کرپشن یونٹ نے محمد عرفان کا فون قبضہ میں لے لیا اور محمد عرفان کو پی ایس ایل سے آؤٹ کر کے وطن واپس بھجوا دیا گیا۔ پی ایس ایل کے افتتاحی میچ میں شرجیل خان ایک رن بنا کر ایل بی ڈبلیو ہو گئے تھے۔

مزید جانئیے: پاکستان سپر لیگ: شرجیل خان اور خالد لطیف ایونٹ سے باہر

محمد عرفان نے بھی چار اوورز میں دو وکٹیں لیں اور ستائیس رنز دیئے جبکہ خالد لطیف کو اسلام آباد یونائیٹڈ کی حتمی الیون میں نمائندگی نہ مل سکی تھی۔ تین کھلاڑیوں کے آؤٹ ہونے کے بعد آئندہ چند روز میں میچ فکسنگ کے پنڈورا باکس سے کس کس کھلاڑی کا نام نکلے گا، سب کی نظریں لگ گئیں۔

install suchtv android app on google app store