پاکستانی کرکٹ ٹیم کی میچ سے قبل طیارہ حادثے پر ایک منٹ کی خاموشی

پاکستانی کرکٹ ٹیم کی میچ سے قبل طیارہ حادثے پر ایک منٹ کی خاموشی پاکستانی کرکٹ ٹیم کی میچ سے قبل طیارہ حادثے پر ایک منٹ کی خاموشی

پاکستانی کرکٹ ٹیم اور آسٹریلیا الیون کے درمیان تین روزہ پریکٹس میچ جاری ہے،،میچ میں پاکستان کی آسٹریلوی ٹیم کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔

پاکستانی ٹیم اور آسٹریلوی الیون کے درمیان تین روزہ پریکٹس میچ جاری ہے،،میچ کے آغاز پر پاکستانی کھلاڑی جب میدان میں آئے تو طیارے حادثے میں جاں بحق ہونیوالے کے لئے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی اور حادثے میں جابحق ہونیوالوں کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا گیا۔

مزید پڑھیں: چترال سے اسلام آباد آنے والا مسافر طیارہ حویلیاں میں گر کر تباہ، 47 افراد جاں بحق

پاکستانی ٹیم نے میچ کا آغاز کیا تو اکیس رنز کی مجموعی اسکور پر سمیع اسلم دس رنز بناکر پویلن لوٹے،انکے بعد اظہرعلی تئیس اور پھر بابر اعظم سولہ رنز بناسکے۔

پاکستانی کھلاڑیوں اور آسٹریلیا الیون کے درمیان جاری پریکٹس میچ کا مقصد کھلاڑیوں کو کنڈیشنز سے ہم آہنگ کرنا ہے تاکہ آسٹریلوی نیشنل سائیڈ کے خلاف بہتر پرفارمنس دیکھائی جائے سکے۔

install suchtv android app on google app store