پی آئی اے کی نجکاری: سراج الحق کا پارلیمانی کمیٹی بنانے کا مطالبہ

سراج الحق سراج الحق

امیر جماعت اسلامی سراج الحق کہتے ہیں کہ پی آئی اے کی نجکاری کے بعد واپڈا، اسٹیل مل اور پھر پاکستان کی باری ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ پی آئی اے پاکستانی عوام کی محبت کا مرکز ہے اسے ٹھیکیداروں کے حوالے کرنا اچھاعمل نہیں، حکومت نے پارلیمنٹ کواعتماد میں لئے بغیرنجکاری کا فیصلہ کیا،ملک کے لئے بہتر ہے کہ حکومت جمہوری رویہ اپنائے، پارلیمانی کمیٹی بناکراس مسئلے کوافہام وتفہیم سے حل کیا جائے۔

سراج الحق نے کہا کہ ملک میں پہلے ادارے کو ناکام کیا جاتا ہے اورپھرنجکاری کی جاتی ہے، پی آئی اے نجکاری کے پیچھے عوامل کو سب جانتے ہیں۔ پی آئی اے کی نجکاری کے بعد واپڈا، اسٹیل مل اورپھرپاکستان کی باری ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے بڑے اداروں میں کرپشن کینسرکی طرح موجود ہے، کرپشن اورپاکستان ساتھ ساتھ نہیں چل سکتا، عوام کرپشن کے خلاف ہماری جنگ میں ساتھ دے، قوم کی لوٹی دولت کی ایک ایک پائی کا حساب لیاجائے گا، آئندہ ماہ کرپشن کے خلاف قومی سطح پراحتجاج کریں گے۔

install suchtv android app on google app store