ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے میچ آفیشلز کا اعلان، کون کون سے اہم نام شامل؟

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے پہلے راؤنڈ کے 26 میچوں کے آفیشلز کا اعلان کردیا فائل فوٹو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے پہلے راؤنڈ کے 26 میچوں کے آفیشلز کا اعلان کردیا

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے پہلے راؤنڈ کے 26 میچوں کے آفیشلز کا اعلان کردیا۔

آئی سی سی کے مطابق ٹی ٹوئنٹی کے پہلے راؤنڈ میں 20 امپائرز اور 6 میچ ریفریز فرائض انجام دیں گے۔

امپائرز میں آئی سی سی امپائر آف دی ایئر رچرڈ ایلنگ ورتھ، اللہوڈین پالیکر، رچرڈ کیٹلبرو، جےرامن مداناگوپال، نتن مینن، سیم نوگاسکی شامل ہیں۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں جے رامن مداناگوپال، سیم نوگاسکی، اللہودین پالیکر، راشد ریاض اور آصف یعقوب کا ڈیبیو ایونٹ ہے۔

میچ ریفریز میں ڈیوڈ بون، جیف کرو، رنجن مدوگالے، اینڈریو پائکرافٹ، رچی رچرڈسن اور جواگال سری ناتھ شامل ہیں۔

پاکستان کے احسن رضا اور آصف یعقوب ایونٹ میں امپائرنگ کے فرائض انجام دیں گے، ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کے میچ آفیشلز میں امپائرز کرس براؤن، کمار دھرماسینا، کرس گفانی، مائیکل گف، ایڈریئن ہولڈسٹاک شامل ہیں۔

یاد رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ یکم جون سے 29 جون تک امریکا کے 3 اور ویسٹ انڈیز کے 6 مقامات پر کھیلا جائے گا، امریکا کے گرینڈ پریری اسٹیڈیم میں اس ٹورنامنٹ کا آغاز ہوگا۔

ٹورنامنٹ میں 20 ٹیمیں 55 میچز کھیلیں گی، اب تک متعدد ٹیموں نے اپنے اسکواڈ کا اعلان کرلیا ہے۔

آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کے میچ آفیشلز:

امپائرز:

کرس براؤن، کمار دھرماسینا، کرس گفانی، مائیکل گف، ایڈریئن ہولڈسٹاک، رچرڈ ایلنگ ورتھ، اللہوڈین پالیکر، رچرڈ کیٹلبرو، جےرامن مداناگوپال، نتن مینن، سیم نوگاسکی، احسن رضا، راشد ریاض، پال ریفل، لانگ ریفل، لانگٹن روڈنی ٹکر، ایلکس وارف، جوئل ولسن اور آصف یعقوب

میچ ریفریز:

ڈیوڈ بون، جیف کرو، رنجن مدوگالے، اینڈریو پائکرافٹ، رچی رچرڈسن اور جواگال سری ناتھ

install suchtv android app on google app store