پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز کیلئے ٹکٹوں کی فروخت کب شروع ہوگی؟

پاک نیوزی لینڈ ٹی ٹوینٹی سیریز کی ٹکٹوں کی فروخت جمعہ سے شروع ہو گی فائل فوٹو پاک نیوزی لینڈ ٹی ٹوینٹی سیریز کی ٹکٹوں کی فروخت جمعہ سے شروع ہو گی

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کی ٹکٹوں کی فروخت جمعہ 29 مارچ سے شروع ہو گی۔

سیریز کے میچز راولپنڈی میں 18، 20 اور 21 اپریل اور لاہور میں 25 اور 27 اپریل کو کھیلے جائیں گے۔ میچ شام ساڑھے سات بجے شروع ہوں گے۔

پہلے مرحلے میں آن لائن ٹکٹوں کی پری بکنگ جمعہ کو شام 5 بجے pcb.tcs.com.pk پر شروع ہوگی۔ راولپنڈی میں کھیلے جانے والے میچوں کی ٹکٹیں کم از کم پانچ سو روپے (پریمیم) اور زیادہ سے زیادہ ساڑھے سات ہزار روپے (VVIP گیلری) میں دستیاب ہوں گی۔ ہاسپٹیلیٹی نشستیں زیادہ سے زیادہ پندرہ ہزار روپے میں دستیاب ہوں گی سوائے پہلے ٹی ٹوئنٹی کے جہاں ہاسپیٹیلیٹی نشستیں بارہ ہزار روپے میں دستیاب ہوں گی۔

لاہور میں کھیلے جانے والے میچوں کے لیے ٹکٹ کی قیمتیں جنرل سیٹ کے لیے تین سو روپے سے شروع ہونگی اور چوتھے ٹی ٹوئنٹی کے لیے زیادہ سے زیادہ چھ ہزار روپے جبکہ پانچویں ٹی ٹوئنٹی میں وی وی آئی پی گیلری کے لیے سات ہزار روپے ہونگی۔

اس کے علاوہ فار اینڈ بلڈنگ میں واقع ہاسپیٹلٹی باکس بھی دستیاب ہوں گے۔ جمعرات 25 اپریل کےمیچ کے لیے ہاسپیٹیلیٹی باکس چھ لاکھ روپے میں دستیاب ہوگا جبکہ ہفتہ 27 اپریل کے میچ کے لیے باکس سات لاکھ روپے میں دستیاب ہوگا۔

install suchtv android app on google app store