پاکستان کرکٹ بورڈ نے سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی

پاکستان کرکٹ بورڈ فائل فوٹو پاکستان کرکٹ بورڈ

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے موجودہ سلیکشن کمیٹی کو تحلیل کر دیا۔

ترجمان پی سی بی کا بتانا ہے کہ موجودہ سلیکشن کمیٹی کو تحلیل کر دیا گیا ہے اور نئی سلیکشن کمیٹی کا اعلان جلد کر دیا جائے گا۔

ترجمان پی سی بی کے مطابق نئی سلیکشن کمیٹی ٹیم کے انتخاب کیلئے میرٹ پر آزادانہ فیصلے کریگی، اور وہ فیصلے سب کے سامنے ہوں گے۔

خیال رہے کہ موجودہ سلیکشن کمیٹی کے سربراہ سابق ٹیسٹ کرکٹر وہاب ریاض تھے جبکہ کمیٹی ممبرز میں سابق ٹیسٹ کرکٹر وجاہت اللہ واسطی، توصیف احمد، وسیم حیدر، کامران اکمل شامل تھے۔

install suchtv android app on google app store