آئی او سی نے کرکٹ کو اولمپکس میں شامل کرنے کی منظوری دے دی

آئی او سی نے کرکٹ کو اولمپکس میں شامل کرنے کی منظوری دے دی فائل فوٹو آئی او سی نے کرکٹ کو اولمپکس میں شامل کرنے کی منظوری دے دی

کرکٹ کو بھی دیگر گیمز کی طرح باقاعدہ طور پر اولمپکس میں شامل کرنے کی منظوری دیدی گئی۔

انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی (آئی او سی) کے ممبئی میں ہونے والے سیشن میں کرکٹ کو لاس اینجلس اولمپکس میں شامل کرنے کی منظوری دی گئی۔

آرگنائزنگ کمیٹی نے اولمپک گیمز لاس اینجلس میں پانچ کھیلوں کو شامل کرنے کی تجویز دی، آئی او سی سیشن میں تجویز کو منظور کر لیا گیا ہے۔

انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کے سیشن میں کرکٹ کے علاوہ بیس بال، سافٹ بال، فلیگ فٹبال، لاکروس اور اسکواش کو بھی اولمپک 2028 کا حصہ بنانے کی منظوری دی گئی۔

آئی او سی کے مطابق لاس اینجلس اولمپک گیمز 2028 میں کرکٹ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں کھیلا جائے گا۔

install suchtv android app on google app store