سکھر: جے آئی ٹی اور سپریم کورٹ کو متنازع بنانے کی کوشش کی جارہی ہے، خورشید شاہ

خورشید شاہ خورشید شاہ

اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ جے آئی ٹی اور سپریم کورٹ کو متنازع بنانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

سکھر میں نماز عید کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قائد حزب اختلاف نے کہا کہ وزیراعظم کو مشورہ دے رہا ہوں کہ اگر وہ نااہل قرار پائیں تو نیا وزیراعظم لائیں۔

انہوں نے کہا کہ 2018 میں عمران خان سے پوچھیں گے کہ وکٹیں کیسی گرتی ہیں۔ جب گھوڑے ریس کیلئے میدان میں آتے ہیں تو بدکتے ہیں، لیکن جب وہ دوڑتے ہیں تو پتہ چلتا ہے کون طاقتور ہے۔ فردوس عاشق اعوان اور بابر اعوان کے پی ٹی آئی میں جانے سے کوئی فرق نہیں پڑے گا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت اورنج ٹرین اور بڑے بڑے منصوبوں کے دعوے تو کرتی ہے، لیکن حقیقت یہ ہے کہ بہاولپور میں برن سینٹر تک نہیں ہے۔ اگر برن سینٹر ہوتا تو بہاولپور میں اتنی اموات نہیں ہوتیں۔

install suchtv android app on google app store