ڈیمز کے تنازع پر عالمی ثالثی عدالت میں پاکستان کے مؤقف کی قبولیت بڑی کامیابی ہے: خورشید شاہ

خورشید شاہ فائل فوٹو خورشید شاہ

وفاقی وزیر آبی وسائل سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ بھارت کے ساتھ ڈیمز کے تنازع پر عالمی ثالثی عدالت میں پاکستان کے مؤقف کی قبولیت بڑی کامیابی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آبی تنازع پر بھارت کی یہ شکست اس کی ہٹ دھرمی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

وزیر آبی وسائل کا کہنا تھا کہ فلڈ منیجمنٹ کیلئے تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر جامع پالیسی بنائی جا رہی ہے تاکہ سیلابی نقصانات کی روک تھام کا مستقل حل نکالا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں: عالمی محاذ پر بھارت کیخلاف پاکستان کو بڑی کامیابی مل گئی

واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر کشن گنگا ڈیم کے تنازع پر عالمی ثالثی عدالت نے بھارت کا پرماننٹ کورٹ آف آربیٹریشن کے دائرہ اختیار پر اعتراض مسترد کرتے ہوئے کشن گنگا ڈیم پرپاکستان کا کیس قابل سماعت قرار دے دیاہے۔

یہ بھی یاد رہے کہ 19 مئی 2018 کو پاکستان کے شدید احتجاج کے باوجود بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے مقبوضہ کشمیر میں 330 میگا واٹ بجلی کی پیداواری صلاحیت کے حامل متنازع کشن گنگا ہائیڈرو پاور پلانٹ کا افتتاح کیا تھا۔

پاکستان کا اس متنازع منصوبے کے حوالے سے مؤقف ہے کہ یہ منصوبہ سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی ہے، عالمی بینک نے کشن گنگا منصوبے پر پاکستان اور بھارت کے درمیان دو مرتبہ مذاکرات کرائے تاہم اس کا کوئی نتیجہ نہیں نکلا۔

install suchtv android app on google app store