مودی کومددکیلئےپکارنےکاکسی کواختیارنہیں: متحدہ پاکستان

پاکستانی مودی کوگجرات کاقصائی کےطورپریادرکھتےہیں،متحدہ پاکستان پاکستانی مودی کوگجرات کاقصائی کےطورپریادرکھتےہیں،متحدہ پاکستان

ایم کیو ایم پاکستان نے کہا ہے کہ مہاجروں کی جانب سے بھارتی وزیر اعظم کو مدد کے لیے پکارنےکا کسی کو اختیار نہیں،مہاجروں نے پاکستان کو بطور وطن فخریہ انداز میں اختیار کیا۔

بانی ایم کیو ایم کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے رابطہ کمیٹی ایم کیو ایم پاکستان نے کہا ہے کہ ہمارے آباؤ اجداد نے تحریک پاکستان میں کردار ادا کیا۔

اور اس مقصد کے لیے جانوں کا نذرانہ بھی پیش کیا۔رابطہ کمیٹی نے کہا کہ تمام پاکستانی نریندر مودی کو گجرات کا قصائی کے طور پر یاد رکھتے ہیں،آج بھی مودی کی مسلمان دشمن پالیسیاں سب کے سامنے عیاں ہیں۔

اس لیے انہیں مدد کے لیے پکارنے کا کسی کو اختیار نہیں۔

install suchtv android app on google app store