فاروق ستار اور شرجیل میمن کی گرفتاریاں الگ الگ معاملے ہیں: وزیر اعلیٰ سندھ

 وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے فاروق ستار اور شرجیل میمن کی گرفتاریو ں کے معاملے کو الگ الگ قرار دیدیا۔ فاروق ستار کو ضمانت کرانے کا مشورہ بھی دیدیا۔

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے خیر پور دورہ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں فاروق ستار اور شرجیل میمن کی گرفتاریوں پر اظہار خیال کرتے ہوئے انہیں الگ الگ معاملہ قرار دیدیا۔

یہ بھی پڑھیں: پیپلزپارٹی کے رہنما شرجیل میمن کی گرفتاری کے بعد رہائی

مراد علی شاہ نے فاروق ستار کی گرفتاری کی خبر کی پھر تردید کی اور کہا کہ انہیں گرفتار نہیں کیا گیا تھا۔ ساتھ ہی شرجیل میمن کی جانب سے قانون کی پاسداری کا بھی عہد کیا۔

یہ بھی پڑھیں: شرجیل میمن کا رہائی کے بعد وزیراعلیٰ سندھ کو ٹیلی فون

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ شرجیل میمن نے ضمانت کرا رکھی تھی ۔ اور عدالت میں پیش بھی ہونگے۔ انہوں نے اس موقع پر فاروق ستار کو ضمانت کرانے کا مشورہ دیا ۔ اور منظور رسان کی خوابوں کو سچا بھی قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیں: ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار کی گرفتاری کے بعد رہائی

فاروق ستار کو گرفتار نہیں کیا گیا۔ متحدہ رہنما کو چاہیئے کہ وہ شرجیل میمن کی طرح عدالتی احکامات کی پاسداری کریں۔ اور ضمانت لیں یا عدالت میں پیش ہوں۔

install suchtv android app on google app store