پیپلزپارٹی کے رہنما شرجیل میمن کی گرفتاری کے بعد رہائی

شرجیل میمن کو اسلام آباد ایئرپورٹ سے حراست میں لیا گیا تھا فائل فوٹو شرجیل میمن کو اسلام آباد ایئرپورٹ سے حراست میں لیا گیا تھا

پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر شرجیل میمن کو وطن واپس پہنچنے پر نیب نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر حراست میں لیا تاہم ضمانتی دستاویزات کی جانچ پڑتال کے بعد انہیں چھوڑ دیا گیا۔

پیپلزپارٹی کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر شرجیل میمن رات گئے دبئی سے اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچے تو نیب راولپنڈی کی ٹیم نے انہیں حراست میں لے لیا جب کہ اس موقع پر ان کے ہمراہ سندھ حکومت کے تین وزرا اور ایک معاون خصوصی بھی تھے جن میں امداد پتافی، مکیش چاؤلہ، فیاض بٹ اور تیمور تالپور شامل ہیں۔

اس موقع پر شرجیل میمن نے حراست میں لیتے وقت نیب اہلکاروں سے مزاحمت بھی کی لیکن اہلکار انہیں زبردستی گاڑی میں بٹھا کر اپنے ہمراہ لے گئے۔نیب کی جانب سے پوچھ گچھ کے دوران شرجیل میمن نے اپنی ضمانتی دستاویزات پیش کیں جن کی مفصل جانچ پڑتال اور دستاویزات کی تصدیق ہونے کے بعد نیب نے انہیں رہا کردیا۔

ذرائع کے مطابق شرجیل میمن کے وکلا نے 3 روز قبل اسلام آباد ہائیکورٹ سے ضمانت کرا رکھی تھی اور انہیں بیس مارچ کو عدالت میں پیش ہونا تھا جس کی وجہ سے وہ کراچی کے بجائے اسلام آباد پہنچے تھے۔

کراچی آپریشن میں شدت کے بعد شرجیل میمن دبئی روانہ ہوگئے تھے جہاں پونے دو سال رہنے کے بعد وہ وطن واپس پہنچے تھے۔

install suchtv android app on google app store