وزیراعظم اور آرمی چیف کی نوابشاہ میں سانحہ سیہون کے زخمیوں کی عیادت

وزیراعظم نوازشریف اور آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے نوابشاہ اسپتال میں سانحہ سیہون میں زخمی ہونے والوں کی عیادت دی۔

 وزیراعظم نوازشریف نواب شاہ پہنچے تو گورنر و وزیراعلیٰ سندھ اور دیگر اہم شخصیات نے ان کا استقبال کیا جس کے بعد وزیراعظم نواز شریف نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار، وزیرخزانہ اسحاق ڈار اور قومی سلامتی کے مشیر ناصرجنجوعہ کے ہمراہ نوابشاہ اسپتال کا دورہ کیا اور زخمیوں کی۔

درگاہ لعل شہباز قلندر میں خودکش حملہ، 80 افراد شہید، 200 سے زائد زخمی

وزیراعظم نوازشریف نوابشاہ اسپتال میں زخمیوں کی عیادت کے بعد سہون میں واقع لعل شہباز قلندر کے مزار کے دورے کے لئے روانہ ہو گئے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور اسپتال انتظامیہ نے وزیراعظم کو مریضوں کی صحت سے متعلق آگاہ کیا جبکہ وزیراعظم نے عیادت کرنے کے ساتھ مریضوں کو ہر ممکن طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت بھی کی۔

install suchtv android app on google app store