وزیر اعلی سندھ کا موبائل چھیننے،چوری کے موبائل خریدنے والوں کے خلاف کارروائی کا حکم

وزیر اعلی سندھ کا موبائل چھیننے، چوری کے موبائل خریدنے والوں کے خلاف کارروائی کا حکم فائل فوٹو وزیر اعلی سندھ کا موبائل چھیننے، چوری کے موبائل خریدنے والوں کے خلاف کارروائی کا حکم

سندھ کابینہ کے اجلاس میں وزیراعلی سندھ نے موبائل چھیننے اور چوری کے موبائل خریدنے والے دکانداروں کے خلاف کارروائی کا حکم دیا ہے، آئی جی سندھ نے اجلاس کے شرکاء کو سندھ میں امن و امان کی صورتحال پر بریفنگ بھی دی۔

وزیراعلی سندھ کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس ہوا، وزیر اعلی سندھ نے حکم دیا ہے کہ موبائل چھیننے اور چوری کے موبائل خریدنے والے دکانداروں کے خلاف کارروائی کی جائے اور دکاندار وں کی ہدایت کی گئی ہےکہ وہ موبائل فون خریدنے والوں کا ڈیٹا رکھیں۔

موٹر سائیکلوں کی چوری پروزیراعلی کا کہنا تھا کہ یہ مارکیٹ میں پارٹس کی شکل میں بکتی ہیں اورایسی مارکیٹوں کے خلاف بھی ایکشن ہونا چاہیئے۔

وزیراعلی سندھ کا کہنا تھا کہ ایپکس کمیٹی کی سفارش پر 94 مدارس کی فہرست وزارت داخلہ کو بھیجی گئی تاہم وزارت داخلہ نے اس پرسیاست کی،ہم نے جن مدارس کی فہرست بھیجی اس کے ساتھ ضروری ثبوت بھی بھیجے جبکہ مدارس کی فہرست پر چھوٹا سا جواب بھیج کر معاملے کو سرد خانےمیں ڈالنے کی کوشش کی گئی،ہم اس معاملے پر چپ نہیں بیٹھیں گے۔

اجلاس میں آئی جی سندھ میں شہر میں امن وامان پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا، عاصم کیپری ،اسحاق بوبی کی گرفتاری اہم ہے،کیپری اور بوبی کے گینگ میں 98 ٹارگٹ کلرز شامل ہیں ،ان کی نشاندہی پر کارروائیاں جاری ہیں جبکہ آئی جی سندھ کا کہنا تھا کہ اس وقت سندھ میں اغواء کا کوئی کیس نہیں،2016 میں 11 اغواء کار مارے گئے اور 36 گرفتار کئے گئے، آئی جی سندھ کا کہنا تھا کہ رواں سال کے آخر تک شہر میں سی سی ٹی وی کا اچھا سسٹم لگ جائے گا۔

install suchtv android app on google app store