کراچی: عبدالرحمان بھولا کا 19دسمبر تک جسمانی ریمانڈمنظور

سانحہ بلدیہ ٹاون کیس کے مرکزی ملزم عبدالرحمان عرف بھولا کو جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے ۔

دو ہزار بارہ میں پیش آنے والے بلدیہ فیکٹری سانحے کے مرکزی عبدالرحمان عرف بھولا کو کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا گیا ،جہاں عدالت نے ملزم کو انیس دسمبر تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کرنے کا حکم دیدیا ۔

مزید جانئیے:سانحہ بلدیہ فیکٹری میں ملوث ملزم عبدالرحمان عرف بھولا بینکاک سے گرفتار

پولیس حکام نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ ملزم سے تفتیش کرنی ہے لہذٰا اسے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا جائے ،جسے عدالت نے منظور کر تے ہوئے جسمانی ریمانڈ دیدیا ۔عدالتی احکاما ت پر ایف آئی اے نے ملزم کی کسٹڈی پولیس کے حوالے کر دی ۔

مزید جانئیے:سانحہ بلدیہ ٹاون: زبیر عرف چریا گرفتار، 90 روز کیلئے رینجرز کے حوالے

یادرہے رحمان بھولا کو انٹرپول کے ذریعے بنکاک سے گرفتار کر کے گزشتہ روز پاکستان لایا گیا تھا جسے آج عدالت کی منظوری کے بعد پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے ۔

install suchtv android app on google app store