سانحہ بلدیہ فیکٹری میں ملوث ملزم عبدالرحمان عرف بھولا بینکاک سے گرفتار

بلدیہ فیکٹری کیس میں ملوث ملزم عبدالرحمان عرف بھولا کو بنکاک سے گرفتار کر لیا گیا۔

 بنکاک پولیس اور انٹرپول نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے رائل گارڈن ہوٹل پر چھاپہ مار کر بلدیہ فیکٹری کیس میں ملوث مفرور ملزم عبدالرحمان عرف بھولا کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزم کو آئندہ 24 سے 48 گھنٹوں کے دوران کراچی منتقل کردیا جائے گا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: سانحہ بلدیہ کی تحقیقات، سابق وزیر سے پوچھ گچھ کی تیاریاں، گرفتاری کا امکان

واضح رہے کہ گرفتار ملزم نے ساتھیوں کے ساتھ ستمبر2012 کوکراچی کے علاقے سائٹ میں بلدیہ حب ریور روڈ پر واقع علی انٹرپرائیزئز نامی کمپنی کو بھتہ نہ دینے کی پاداش میں آگ لگا دی تھی اور اس افسوسناک واقعے میں 260 افراد زندہ جل گئے تھے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: سانحہ بلدیہ ٹاون: زبیر عرف چریا گرفتار، 90 روز کیلئے رینجرز کے حوالے

ملزم کے ایک ساتھی رضوان صدیقی کی گرفتاری کے بعد سے ہی عبدالرحمان بھولا بیرون ملک فرار ہوگیا تھا جب کہ انسداد دہشت گردی کی عدالت گرفتار ملزم کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کر رکھے ہیں۔

install suchtv android app on google app store