گورنرسعید الزمان کی طبیعت بدستور ناساز، پھیپڑوں کا عارضہ لاحق

گورنرسندھ جسٹس(ر) سعیدالزماں صدیقی فائل فوٹو گورنرسندھ جسٹس(ر) سعیدالزماں صدیقی

گورنرسندھ جسٹس(ر) سعیدالزماں صدیقی کومسلسل پھیپھٹروں میں آکسیجن کی کمی کاسامنا ہے، 23 دن سے کلفٹن کے ایک نجی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

ماہرین طب کے مطابق گورنر سندھ کو Bipep مخصوص مشین کے ذریعے ان کے پھپھٹروں کو آکسیجن کی فراہمی کی جارہی ہے تاہم طبیعت میں قدرے بہتری آئی ہے، ماہرین کے مطابق پھپھڑوں کے افعال بہترہوتے ہی انھیں گورنر ہاؤس منتقل کردیاجائے گا۔

اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ گورنرسندھ کے پھپھٹروں میں آکسیجن کی کمی کا سامنا ہے جس کے لیے انھیں مخصوص مشین Bipep کے ذریعے پھیپھٹروں میں آکسیجن فراہم کی جارہی ہے ،معلوم ہوا کہ وہ اسپتال میں ہی ضروری دفتر اموربھی انجام دے رہے ہیں، کوشش کی جارہی ہے کہ گورنر سندھ کوگورنرہاؤس منتقل کیاجاسکے، جس کے لیے انتظامات بھی مکمل کرلیے گئے ہیں۔گورنر سندھ کی طبیعت ناسازہونے کی وجہ سے گورنر ہاؤس کی سرگرمیاں ماندپڑگئیں ہیں۔

مزید پڑھیں: کراچی: سعید الزمان صدیقی نے گورنر سندھ کا حلف اٹھا لیا

ایک بیان میں گورنر ہاؤس کے ترجمان نے کہا ہے کہ گورنر سندھ کی صحت پہلے سے بہتر ہے، وہ معمول کی غذا استعمال کر رہے ہیں، اسٹاف سے روزانہ رابطے میں ہیں اور ضروری معاملات پر ہدایات بھی دے رہے ہیں۔

install suchtv android app on google app store