امجد صابری قتل کیس: 15 مشتبہ افراد کو حراست میں لیکر تفتیش شروع

امجد صابری قتل کیس کی تحقیقات مختلف پہلوؤں سے جاری ہیں فائل فوٹو امجد صابری قتل کیس کی تحقیقات مختلف پہلوؤں سے جاری ہیں

امجد صابری قتل کیس کی تحقیقات مختلف پہلوؤں سے جاری ہیں۔ تحقیقاتی حکام کے مطابق امجد صابری کے قتل کی تحقیقات کے لئے ابتک 15 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔

حراست میں لئے گئے افراد سے مختلف پہلوؤں سے تفتیش کی جا رہی ہے۔

امجد صابری کے اثاثوں کی تفصیلات بھی جمع کر لی گئی ہیں۔

ایف آئی اے حکام سے امجد صابری کی سفری دستاویزات بھی مانگی گئی ہیں۔

مزید پڑھیں: معروف قوال امجد صابری کراچی میں فائرنگ سے شہید

تحقیقاتی حکام کا کہنا ہے کہ امجد صابری کے موبائل فون کا ڈیٹا بھی حاصل کر لیا گیا ہے۔

ابتک کی تحقیقات میں امجد صابری کو دھمکی کا عنصر نہیں ملا ہے۔

install suchtv android app on google app store