راجن پور: ڈاکوئوں نے ایلیٹ فورس کے 7 اہلکار اغوا کرلئے

راجن پور: ڈاکوئوں نے ایلیٹ فورس کے 7 اہلکار اغوا کرلئے راجن پور: ڈاکوئوں نے ایلیٹ فورس کے 7 اہلکار اغوا کرلئے

راجن پور میں ڈاکو ایک پار پھر سرگرم ہوگئے۔ عام شہریوں کے ساتھ پولیس اہلکاروں کو بھی نشانے پر رکھ لیا۔ ڈاکو ایلیٹ فورس کے 7 اہلکاروں کو بغیر کسی مزاحمت کے اغوا کرکے لے گئے۔

تھانہ بنگلہ اچھا کی حدود میں دریائے سندھ کے مقام پر پولیس اہلکار لانچ کے ذریعہ ڈیوٹی پر جارہے تھے کہ ڈاکوؤں نے حملہ کردیا اور 7 پولیس اہلکاروں کو اغوا کرکے اپنے ہمراہ لے گئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اغوا کاروں کا تعلق سکھائی گینگ اور لنڈگینگ سے ہے۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری نے اطراف کے علاقوں کو گھیرے میں لے کر داخلی اور خارجی راستوں کو بند کردیا جبکہ اعلیٰ افسران نے مغوی ایلیٹ فورس کے اہلکاروں کی بازیابی کے لئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔

گزشتہ سال پاک فوج کے گرینڈ آپریشن کے دوران ڈاکؤوں کے سرغنہ چھوٹو گینگ نے ہتھیار ڈال دیئے تھے تاہم اس کے ساتھی پھر سے علاقے میں سرگرم ہوگئے ہیں۔

install suchtv android app on google app store