نومنتخب وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے حلف اٹھا لیا

نومنتخب وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز نے حلف اٹھا لیا اسکرین گریب نومنتخب وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز نے حلف اٹھا لیا

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے پہلی خاتون وزیر اعلٰی کا حلف اٹھا لیا ہے۔ پاکستان مسلم لیگ ن کی امیدوار مریم نواز وزیرِ اعلیٰ پنجاب منتخب ہو گئیں، وہ پاکستان کی تاریخ کی پہلی خاتون وزیرِ اعلیٰ منتخب ہوئی ہیں۔ پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج نو منتخب اسپیکر ملک محمد احمد خان کی زیر صدارت ہوا۔ مریم نواز کو 220 ووٹ ملے جبکہ سنی اتحاد کونسل کے امیدوار رانا آفتاب نے صفر ووٹ لیے۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے اعلان کیا کہ پنجاب اسمبلی میں ن لیگ کی امیدوار مریم نواز کو 220 ووٹ ملے جبکہ سنی اتحاد کونسل کے امیدوار رانا آفتاب نے صفر ووٹ لیے۔

اس سے قبل پنجاب اسمبلی میں سنی اتحاد کونسل کے اراکین کے بغیر وزیرِ اعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے لیے ووٹنگ کا عمل مکمل ہوا اور ووٹوں کی گنتی کی گئی۔

پنجاب اسمبلی میں ایوان کی گھنٹیاں 2 منٹ کے لیے دوبارہ بجیں جس کے بعد اسپیکر نے لابی میں موجود تمام ارکان کو ایوان میں واپس بلا لیا۔

سنی اتحاد کونسل نے ووٹنگ کے عمل کا مکمل بائیکاٹ کیا ہے۔ اس سے قبل پنجاب میں وزارتِ اعلیٰ کے انتخابی دنگل کے سلسلے میں اسمبلی اجلاس 30 منٹ کی تاخیر سے شروع ہوا۔

رانا آفتاب نے پوائنٹ آف آرڈر پر بات کرنا چاہی مگر اسپیکر نے اجازت نہیں دی۔ ملک احمد نے کہا کہ آج کا اجلاس صرف وزیراعلیٰ کے چناؤ کے لیے ہے۔ سنی اتحاد کونسل کے اراکین بولنے کی اجازت نہ ملنے پر ایوان سے واک آؤٹ کر گئے۔

مریم نواز نے اپوزیشن کو منا کر ایوان میں واپس لانے کا کہا جس پر 6 لیگی رہنما اپوزیشن کو منانے پہنچ گئے۔ مریم نواز نے کہا کہ اسپیکر صاحب اپوزیشن کو بولنے کی اجازت دیدیں، آپ ہار ہیں یا جیت رہے ہیں مقابلہ کرنا جمہوریت کا حسن ہے۔

 

install suchtv android app on google app store