وزیر اعلی پنجاب کے پڑھو پنجاب بڑھو پنجاب کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے

وزیر اعلی پنجاب کےپڑھو پنجاب بڑھو پنجاب کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے، ڈسکہ میں ایک ایسا گرلز اسکول بھی ہے جہاں طالبات اور اساتذہ موجود ہیں لیکن کمرےاورچار دیواری غائب ہے،، جس کی وجہ سے طالبات اور خواتین اساتذہ عدم تحفظ کا شکار ہونے لگیں ہیں۔

وزیر اعلی پنجاب کا پڑھو پنجاب بڑھو پنجاب کا نعرہ محض نعرہ ہی بن کر رہ گیاہے ۔

سیالکوٹ کی تحصیل ڈسکہ میں پاکستان کا واحد اسکول موجود ہے جہاں پڑھنے اور پڑھانے والے تو موجود ہیں لیکن ایک بھی کمرہ حتیٰ کہ چار دیواری تک نہیں ہے،، ایک سو گیارہ معصوم طالبات شدید گرمی، دھوپ اور حبس میں کھلے آسمان تلے بیٹھ کر تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ہیں۔

جبکہ سکول کے اطراف میں دھان کی فصل کاشت ہونے کے باعث اکثر سانپ اور بچھو منڈلاتے نظر آتے ہیں،، بچیوں کے والدین کے ساتھ ساتھ خواتین اساتذہ بھی عدم تحفظ کا شکار ہیں۔

جس پر والدین اور سکول انتظامیہ نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ فی الفور سکول کی عمارت تعمیر کرانے کے احکامات جاری کئے جائیں،، تاکہ بچیاں بہترطریقے سے تعلیم حاصل کرسکیں اور خواتین اساتذہ تحفظ کا احساس کرتے ہوئے بچوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کرسکیں۔

install suchtv android app on google app store