حکومت کی ترجیحات درست نہیں: شاہ محمود قریشی

سانحہ احمد پور شرقیہ پر شاہ محمود قریشی نے پنجاب حکومت پر کڑی تنقید کی ۔ انکا کہنا ہے کہ حکومت کی تر جیحات میٹرو بنانا ہے ، تعلیم اور صحت نہیں ۔ جنوبی پنجاب کی لاشیں سستی ہیں ۔ اس لئے حادثے کی جگہ کوئی حکومتی عہدیدار نہیں پہنچا پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی نےسانحہ احمد پورشرقیہ کے جائے وقوعہ کا دورہ کیا۔

انکا کہنا تھا کہ گڈ گورننس کا دعوی کرنے والی حکومت کی ترجیحات درست نہیں ۔ عوام کے پاس صحت کی سہولیات نہیں ۔میٹرو اور اورنج ٹرینوں پر پیسہ خرچ کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  احمد پور شرقیہ: نیشنل ہائی وے پر آئل ٹینکر کو آگ لگنے سے 143افراد جاں بحق

انکا کہنا تھا کہ تعصب نہیں پھیلانا چاہتا مگر سانحے پر دل جلا ہو ا ہے ۔ اگر یہ حاد ثہ لاہورمیں ہوتا تو ساری انتظامیہ پہنچ جاتی ۔ غریب لوگوں کا دکھ بانٹنے کوئی نہیں پہنچا۔ جنوبی پنجاب کا علاقہ محرومی کی تصویر ہے۔ علاقے کیلئے مختص اربوں روپے کہاں گئے۔ جنوبی پنجاب کیساتھ سوتیلا سلوک بند کیا جائے۔

انہوں نے سہولیات کے فقدان اور بر وقت کارروائی نہ ہونے کو اموات میں اضافے کا سبب قرار دیا ۔

انہوں نے کہا کہ بہاولپور میں برن سنٹر تک موجود نہیں۔ ہیلی کاپٹرز کے زریعے زخمیوں کو ملتان لے جایا جا رہا ہے۔ اگر فوج بھی ہیلی کاپٹرز نہ پہنچاتی کو اموات میں اضافہ ہو سکتا تھا۔

install suchtv android app on google app store