احمد پور شرقیہ: نیشنل ہائی وے پر آئل ٹینکر کو آگ لگنے سے 143افراد جاں بحق

ذرا سی لا پرواہی، گھروں کے گھر اجڑ گئے ذرا سی لا پرواہی، گھروں کے گھر اجڑ گئے

احمد پورشرقیہ کے قریب آئل ٹینکرکے الٹنے کے بعد آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں 143افراد جاں بحق جب کہ 100 سے زائد زخمی ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق بہاولپورمیں احمد پورشرقیہ کے قریب آئل ٹینکرموڑکاٹتے ہوئے الٹ گیا، جس کے بعد متعدد لوگ آئل ٹینکر سے پیٹرول اکٹھا کرنے کے لیے جمع ہوگئے تاہم اسی دوران آئل ٹینکرمیں دھماکہ ہوا اور آگ لگ گئی۔

جس کے بعد وہاں موجود متعدد لوگوں بری طرح جھلس گئے جب کہ آئل ٹینکر سے گزرنے والی درجنوں موٹر سائیکل اورگاڑیاں بھی جل کرخاکسترہوگئیں، جس کے نتیجے میں 143افراد جاں بحق جب کہ 20 بچوں سمیت 100 سے زائد افراد زخمی ہوگئے جن میں 40 افراد کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔

حادثے کی جگہ امدادی کارروائیاں تاحال جاری ہیں، جھلسے ہوئے افراد کووکٹوریہ اسپتال اورنشتراسپتال ملتان منتقل کیا جارہا ہے جہاں ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

دوسری جانب وکٹوریہ اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے اور تمام ڈاکٹرز کو طلب کرلیا گیا ہے، اسپتال میں زخمیوں کیلئے دستیاب سامان کم پڑگیا ہے جب کہ زخمیوں کیلئے دیگروارڈز خالی کرائے جارہے ہیں۔

اس حوالے سے ایم ایس وکٹوریہ ڈاکٹرطاہرہ سعید کا کہنا ہے کہ وکٹوریہ اسپتال میں 67 افراد شدید جھلسے ہوئے لائے گئے ہیں جب کہ زخمیوں کوسی ایم ایچ سمیت دیگراسپتالوں میں بھی منتقل کیا جارہا ہے۔

وزیراعلی ٰپنجاب نے احمدپور شرقیہ کے قریب واقعے کی فوری انکوائری کا حکم دیتے ہوئے حکام سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔ وزیراعلی ٰنے زخمیوں کوبہترین طبی سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پردلی دکھ کا اظہارکیا ہے۔

install suchtv android app on google app store