ڈی جی خان میں آپریشن کے دوران رینجرز اہلکار شہید، 5 دہشت گرد ہلاک

ڈی جی خان میں آپریشن کے دوران رینجرز اہلکار شہید، 5 دہشت گرد ہلاک فائل فوٹو

ڈی جی خان میں پانچ اور فسادی اپنے انجام کو پہنچ گئے ۔ سکیورٹی فورسز نے آپریشن رد الفساد کے دوران مزاحمت پر پانچ دہشتگردوں کو ٹھکانے لگا دیا۔ دہشتگردوں کی فائرنگ سے وطن کا ایک محافظ بھی شہید ہو گیا۔

سکیورٹی فورسز نے آپریشن رد الفساد کے دوران پانچ اور ملک دشمنوں کا صفا یا کر دیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ڈیرہ غازی خان کے قبائلی علاقے فورڈ منرو سے چالیس کلومیٹر دور شیراتھل میں رینجرز اور حساس اداروں نے انٹیلی جنس بنیادوں پر آپریشن کیا ۔

دہشتگردوں نے مسلح مزاحمت کرتے ہوئے فائرنگ کر دی ۔ جوابی فائرنگ میں پانچ خطرناک دہشتگرد کو ٹھکانے لگا دیا گیا۔ ہلاک ہونیوالے دہشتگرد انتہائی مطلوب تھے ۔

دہشتگردوں کی فائرنگ کے سامنے سینہ سپر ہونیوالا ایک رینجر اہلکار نے جام شہادت نوش کیا ۔

آپریشن کے دوران ایک رینجرز کا جوان زخمی ہوا ہے جسے لاہور منتقل کر دیا گیا ہے ۔ واقعے کے بعد سکیورٹی فورسز کی مزید نفری پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا۔ سکیورٹی فورسز نے جرائم پیشہ افراد کیخلاف آپریشن کیا ۔

install suchtv android app on google app store