چنیوٹ میں سنگدل باپ نے 5 بچوں کو قتل کرکے خودکشی کرلی

چنیوٹ میں سنگدل باپ نے 5 بچوں کو قتل کرکے خودکشی کرلی چنیوٹ میں سنگدل باپ نے 5 بچوں کو قتل کرکے خودکشی کرلی

تھانا محمد والا میں سنگدل باپ نے اپنے 5 بچوں کو گلا دبا کر قتل کرکے خودکشی کرلی۔

چنیوٹ میں تھانا محمد والا میں محمد حسین نے دل برداشتہ ہوکر آج صبح اپنے 5 بچوں کو گلا دبا کرقتل کردیا جب کہ خود بھی گلے میں پھندا ڈال کرخود کشی کرلی، مقتول بچوں میں 8 سالہ اقرا، 6 سالہ وقاص ،5 سالہ شہزاد، 3 سالہ عثمان اورایک سالہ رضوان شامل ہیں۔

مزید جانئیے: پنڈی بھٹیاں میں شوہر کے ہاتھوں بیوی اور 4 سسرالی قتل

پولیس کا کہنا تھا کہ بچے قتل کرکے خود کشی کرنے والا سنگدل باپ حساس ادارے کا ملازم تھا، گھریلو مسائل کے باعث ملزم محمد حسین کی بیوی 8 ماہ قبل روٹھ کر میکے چلی گئی تھی جب کہ واقعے کی تحقیقات کا آغازکردیا گیا ہے۔

install suchtv android app on google app store