قصور: ٹریفک حادثے میں اسسٹنٹ کمشنر پتوکی سمیت 2 افراد جاں بحق

ٹریفک حادثے میں اسسٹنٹ کمشنر پتوکی سمیت 2 افراد جاں بحق فائل فوٹو ٹریفک حادثے میں اسسٹنٹ کمشنر پتوکی سمیت 2 افراد جاں بحق

قصور میں پھول نگر بائی پاس کے قریب ٹریفک حادثے میں اسسٹنٹ کمشنر پتوکی سمیت 2 افراد جاں بحق ہو گئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر پتوکی راجہ قاسم محبوب جنجوعہ سرکاری گاڑی خود ڈرائیو کر کے لاہور سے پتوکی جا رہے تھے کہ ان کی گاڑی پھول نگر بائی پاس کے قریب حادثے کا شکار ہو گئی۔

ریسکیو 1122 کے مطابق حادثے میں 2 افراد جاں بحق اور 4 افراد زخمی ہوئے، جاں بحق افراد میں اسسٹنٹ کمشنر پتوکی راجہ قاسم محبوب جنجوعہ بھی شامل ہیں۔

حکام کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

 

install suchtv android app on google app store