خورشید شاہ کے ہیلی کاپٹر کی بالاکوٹ میں ہنگامی لینڈنگ

خورشید شاہ کے ہیلی کاپٹر کی بالاکوٹ میں ہنگامی لینڈنگ فائل فوٹو

خراب موسم کے باعث قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کے ہیلی کاپٹر کی بالاکوٹ میں ہنگامی لینڈنگ کرائی گئی۔

 قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ مانسہرہ سے کاغان جا رہے تھے کہ اس دوران موسم خراب ہو گیا اور ان کا ہیلی کاپٹر ہچکولے کھانے لگا جس پر پائلٹ کی جانب سے بالاکوٹ میں ہیلی کاپٹر کی ہنگامی لینڈنگ کی گئی۔

خورشید شاہ کے ہمراہ پیپلزپارٹی کے دیگر اہم رہنما جن میں شیری رحمان، نیئر حسین بخاری اور فیصل کریم کنڈی بھی ہیلی کاپٹر میں موجود تھے جب کہ موسم کے خراب ہونے کے باعث پیپلزپارٹی کے تمام رہنماؤں کو گاڑی کے ذریعے بالا کوٹ سے کاغان جانہ پڑا۔

install suchtv android app on google app store