اورکزئی ایجنسی میں آپریشن، میجر سمیت 2 اہلکار شہید، 5 دہشت گرد ہلاک

اورکزئی ایجنسی میں فو جی آپریشن فائل فوٹو اورکزئی ایجنسی میں فو جی آپریشن

وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقے فاٹا کی اورکزئی ایجنسی میں مبینہ دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں میجر مدثر اور سپاہی مطیع اللہ شہید ہوگئے جبکہ 5 خطرناک دہشت گردوں کو بھی ہلاک کردیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق فرنٹیئر کانسٹیبلری (ایف سی) نے اورکزئی ایجنسی کے گاؤں میرک کلایہ میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر علی الصبح آپریشن کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران ایک ہائی ویلیو دہشت گرد سمیت 5 عسکریت پسند ہلاک ہوئے، جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں میجر مدثر اور سپاہی مطیع اللہ بھی جان کی بازی ہار گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مارے جانے والے دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے ہے۔

install suchtv android app on google app store