ڈیرہ اسماعیل خان: انتخابی سیکیورٹی پر تعینات پولیس موبائل پر دھماکا، 4 اہلکار شہید

ڈیرہ اسماعیل خان: انتخابی سیکیورٹی پر تعینات پولیس موبائل پر دھماکا، 4 اہلکار شہید فائل فوٹو ڈیرہ اسماعیل خان: انتخابی سیکیورٹی پر تعینات پولیس موبائل پر دھماکا، 4 اہلکار شہید

ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل کلاچی میں انتخابات کے لیے سیکیورٹی پر تعینات پولیس موبائل پر دھماکے میں 4 اہلکار شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔  تھانہ کلاچی کی حدود میں پولیس موبائل پر بم حملے میں 4 جوان شہید اور 6 زخمی ہو گئے ہیں، اطلاع ملتے ہی پولیس حکام بھی جائے وقوع پہنچ گئے۔

پولیس کے مطابق نامعلوم دہشت گردوں کی جانب سے دھماکے کے بعد فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے، اس حوالے سے پولیس لائن سے بھاری نفری کو طلب کرلیا گیا ہے۔ تھانہ کلاچی کی حدود میں پولیس موبائل پر بم حملے میں 4 جوان شہید اور 6 زخمی ہو گئے ہیں، اطلاع ملتے ہی پولیس حکام بھی جائے وقوع پہنچ گئے۔

حملے کا نشانہ بننے والی پولیس موبائل گرہ اسلم پولنگ اسٹیشن کی سیکیورٹی پر تعینات تھی، جس میں سب انسپکٹر خانزادہ اور دیگر اہل کار سوار تھے۔ نامعلوم دہشت گردوں کی ان جانب سے حملے کے بعد اندھا دھند فائرنگ بھی کی گئی۔

واقعے کے بعد شہید اہل کاروں کی لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ سکیورٹی فورسز اور پولیس نے علاقے کی ناکابندی کرکے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا۔

install suchtv android app on google app store