ڈیرہ اسمعٰیل خان: دہشتگردوں کا تھانے پر حملہ، 10 پولیس اہلکار شہید

ڈی آئی خان: پولیس اسٹیشن پر حملے کے نتیجے میں 10 پولیس اہلکار شہید، 6 زخمی ہوگئے فوٹو: ایکس ڈی آئی خان: پولیس اسٹیشن پر حملے کے نتیجے میں 10 پولیس اہلکار شہید، 6 زخمی ہوگئے

ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس اسٹیشن پر حملے کے نتیجے میں 10 پولیس اہلکار شہید اور 6 زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق رات 3 بجے دہشتگردوں نے بھاری ہتھیاروں سے تھانے پر حملہ کیا، زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

نامعلوم ملزمان نے رات گئے تحصیل درابن کے علاقے میں تھانے پر حملہ کیا۔ پولیس کے مطابق رات 3 بجے دہشتگردوں نے بھاری ہتھیاروں سے تھانے پر حملہ کیا، زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ تھانے پر چاروں اطراف سے حملہ کیا گیا، اس دوران دستی بم پھینکے گئے اور شدید فائرنگ کی گئی جس کے بعد پولیس نے بھی بھرپور جوابی فائرنگ کی تاہم دہشتگرد رات کے اندھیرے میں فرار ہوگئے۔

پولیس کے مطابق علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے اور سرچ آپریشن جاری ہے، کوئیک رسپانس فورس کی بھی اضافی نفری موجود ہے۔ حملے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کی نمازِ جنازہ اعجاز شہید پولیس لائن میں ادا کی جائے گی۔

دوسری جانب ڈی ایس پی درابن نے بتایا کہ شہید اہلکاروں میں 4 ایلیٹ فورس کے جوان اور 6 ضلع ڈیرہ سے تعلق رکھتے ہیں، ایلیٹ فورس صوابی کی پلاٹون تھانہ چودھوان پر تعینات ہیں۔ آئی جی خیبرپختونخوا اختر حیات خان اور چیف سیکریٹری خیبرپختوان خوا کچھ دیر بعد ڈیرہ اسماعیل خان پہنچ جائیں گے۔

install suchtv android app on google app store