جنوبی وزیرستان: فورسز اور دہشت گردوں میں فائرنگ کا تبادلہ، 6 جوان شہید، 4 دہشت گرد ہلاک

جنوبی وزیرستان: فورسز اور دہشت گردوں میں فائرنگ کا تبادلہ، 6 جوان شہید، 4 دہشت گرد ہلاک فائل فوٹو جنوبی وزیرستان: فورسز اور دہشت گردوں میں فائرنگ کا تبادلہ، 6 جوان شہید، 4 دہشت گرد ہلاک

خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان کے علاقے آسمان منزہ میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گرد مارے گئے جبکہ 6 بہادر سپاہیوں نے جامِ شہادت نوش کیا، علاقے میں دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے پاک فوج کا سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے۔

انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق جنوبی وزیرستان کے علاقے اسمان منزہ میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

سیکیورٹی فورسز نے مؤثر کارروائی کرتے ہوئے 4 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا جبکہ 2دہشت گرد زخمی ہوئے۔ فائرنگ کے شدید تبادلے کے دوران 6 بہادر سپاہیوں نے بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے تاکہ علاقے میں پائے جانے والے دیگر دہشت گردوں کو ختم کیا جا سکے.

آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ ہمارے بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں، مسلح افواج دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں.

install suchtv android app on google app store