جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 8 دہشتگرد ہلاک

جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 8 دہشتگرد ہلاک فائل فوٹو جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 8 دہشتگرد ہلاک

خیبر پختونخوا کے ضلع جنوبی وزیرستان کے علاقے سراروغہ میں سیکیورٹی فورسز نے ایک کارروائی کے دوران 8 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ مارے گئے دہشت گرد سیکورٹی فورسز کے ساتھ ساتھ معصوم شہریوں کے خلاف دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 26 نومبر کو سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر جنوبی وزیرستان کے ضلع سراروغہ میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں 8 دہشت گرد مارے گئے، جن کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد برآمد ہوا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق مارے گئے دہشت گرد سیکورٹی فورسز کے ساتھ ساتھ معصوم شہریوں کے خلاف دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں پائے جانے والے دہشت گردوں کے خاتمے کیلیے آپریشن جاری ہے اور پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

install suchtv android app on google app store