باجوڑ میں سیکیورٹی فورسز پر حملہ 2 جوان شہید، 4 دہشت گرد ہلاک

سیکیورٹی فورسز فاہل فوٹو سیکیورٹی فورسز

خیبرپختونخوا کے ضلع باجوڑ میں سیکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں 4 دہشت گرد ہلاک جبکہ فورسز کے 2 جوان شہید ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق باجوڑ میں دہشت گردوں کا سیکیورٹی فورسز پر حملہ ناکام بنایا گیا ہے، فائرنگ کے تبادلے کے دوران3 راہگیر شہری بھی شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشتگردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل 24 فروری کو بھی سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے سمبازہ اور شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے مختلف کارروائیوں میں 7 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا تھا جبکہ 23 فروری کو خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز نے آپریشن میں 2

install suchtv android app on google app store