پاک بحریہ تیسری میری ٹائم سیکیورٹی ورکشاپ کا کراچی اور کریکس کا دورہ

تیسری میری ٹائم سیکیورٹی ورکشاپ کے شرکاء نے کراچی اور کریکس ایریا کا دورہ۔ فائل فوٹو تیسری میری ٹائم سیکیورٹی ورکشاپ کے شرکاء نے کراچی اور کریکس ایریا کا دورہ۔

پاک بحریہ کے زیرِ انتظام تیسری میری ٹائم سیکیورٹی ورکشاپ کے شرکاء نے کراچی اور کریکس ایریا کا دورہ کیا۔

شرکا کو کریکس کے علاقے میں در پیش خطرات اورغیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام میں پاک بحریہ کے کردار سے آگاہ کیا گیا۔ میری ٹائم سیکیورٹی ورکشاپ کے شُرکا نے سجاول، شاہ بندر اور سر کریک میں پاک بحریہ کے اگلے مورچوں کا دورہ کیا۔ شرکا کو کریکس کے علاقے میں در پیش خطرات اورغیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام میں پاک بحریہ کے کردار سے آگاہ کیا گیا۔

ورکشاپ میں کراچی پورٹ ٹرسٹ، کراچی شپ یارڈ اینڈ انجینئرنگ ورکس اور پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن میں میری ٹائم مسائل پر مباحثوں کا انعقاد بھی کیا گیا۔ مباحثوں میں سمندری آلودگی سے نمٹنے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اُٹھانے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ ورکشاپ کے شرکا کو پاکستان بحریہ کے جنگی جہازوں کا مطالعاتی دورہ بھی کرایا گیا۔

install suchtv android app on google app store