پاکستان میری ٹائم نے بروقت کارروائی کرکے ایرانی ماہی گیروں اور کشتی کو بچا لیا

پاکستان میری ٹائم نے بروقت کارروائی کرکے ایرانی ماہی گیروں اور کشتی کو بچا لیا فائل فوٹو پاکستان میری ٹائم نے بروقت کارروائی کرکے ایرانی ماہی گیروں اور کشتی کو بچا لیا

پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی (پی ایم ایس اے) نے سمندر میں ایک ہنگامی کارروائی کرتے ہوئے ایرانی ماہی گیروں اور ان کی کشتی کو بچا کر کراچی منتقل کر دیا۔

ترجمان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے مطابق 15 جولائی میری ٹائم ریسکیو کوآرڈینیشن سینٹر کو ایرانی ماہی گیروں کی کشتی "ال عثمانی" کی طرف سے ایک ہنگامی کال موصول ہوئی۔

کشتی میں 6 ماہی گیر سوار تھے جس کا انجن فیل ہونے اور سمندر میں طغیانی کی وجہ سے کشتی کو ہنگامی صورتحال کا سامنا تھا۔

ترجمان کے مطابق پی ایم ایس اے کے جہاز بسول نے ریسکیو آپریشن میں حصہ لیا، ایرانی کشتی اور اس کے عملے کو ریسکیو کرنے کے بعد ابتدائی طبی امداد اور خوراک بھی فراہم کی۔

اس کے علاوہ ایرانی ماہی گیروں کی خراب کشتی کو عملے کے ساتھ بحفاظت کراچی بندرگاہ تک پہنچا دیا گیا۔

install suchtv android app on google app store