نوری آباد کے قریب ٹریفک حادثہ،7افراد جاں بحق

نوری آباد کے قریب ٹریفک حادثہ،7افراد جاں بحق نوری آباد کے قریب ٹریفک حادثہ،7افراد جاں بحق

نوری آباد کے قریب ٹرک اور وین میں خوفناک تصادم میں تصادم، 7 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔ افسوسناک حادثے میں 5 سے زائد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

ریسکیو حکام کے مطابق زخمیوں اور لاشوں کو حیدر آباد اور جامشورو منتقل کیا جارہاہے۔ صوبائی وزیرداخلہ سہیل انور سیال نے حادثے پر افسوس کا اظہارکیا ہے۔

وزیر داخلہ نے ایس ایس پی حیدرآباد کو فوری طور پرجائے وقوعہ پر پہنچنے اور زخمیوں کو امدادی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔ انھوں نے ضلعی انتظامیہ کو بھی ہدایات جاری کی ہیں کہ زخمیوں کے علاج معالجے میں کسی قسم کی کسر نہ چھوڑی جائے۔

install suchtv android app on google app store