تحریک انصاف صرف عمران کی نہیں ہم سب کی جماعت ہے: داوڑ کنڈی

تحریک انصاف سے خارج کردیئے جانے والے رکن قومی اسمبلی داوڑ کنڈی فائل فوٹو تحریک انصاف سے خارج کردیئے جانے والے رکن قومی اسمبلی داوڑ کنڈی

تحریک انصاف سے خارج کردیئے جانے والے رکن قومی اسمبلی داوڑ کنڈی کا کہنا ہے کہ پارٹی صرف عمران خان کی نہیں بلکہ ہم سب کی ہے۔

تحریک انصاف کے ممبر قومی اسمبلی داوڑ کنڈی کا کہنا تھا کہ عمران خان نہ تو ملک کے قانون کو مانتے ہیں اور نہ ہی پارٹی کے آئین کو تسلیم کرتے ہیں، مجھے سچ بولنے کی سزا دی گئی اور عمران خان نے شوکاز نوٹس سے پہلے ہی پارٹی سے نکالنے کا اعلان کردیا، یہ ان کا اندھا قانون ہے۔

مزید جانئیے: عمران خان کا ایم این اے داوڑکنڈی کو پارٹی سے نکالنے کا اعلان

داوڑ کنڈی نے کہا کہ تحریک انصاف عمران خان کی پارٹی نہیں ہم سب کی جماعت ہے اور اس کے آئین کے مطابق مجھے پہلے شو کاز نوٹس جاری ہونا چاہئے اس کے بعد مجھے خارج کرنے کا اعلان کیاجاتا لیکن مجھے ابھی تک کوئی شوکاز نوٹس نہیں ملا، عمران خان کی بنیاد کمزور ہے وہ مجھے شوکاز نوٹس بھی جاری نہیں کرسکتے۔

واضح رہے کہ داوڑ کنڈی نے پی ٹی آئی کے صوبائی وزیر امین گنڈاپور پر ڈی آئی خان میں لڑکی کی بے حرمتی کے واقعے میں ملوث ہونے کا الزام لگایا تھا جس پر عمران خان نے انہیں پارٹی سے نکال دیا۔

install suchtv android app on google app store