عمران خان کا ایم این اے داوڑکنڈی کو پارٹی سے نکالنے کا اعلان

عمران خان کا ایم این اے داوڑکنڈی کو پارٹی سے نکالنے کا اعلان فائل فوٹو عمران خان کا ایم این اے داوڑکنڈی کو پارٹی سے نکالنے کا اعلان

پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کا کہنا ہے کہ داوڑ کنڈی گزشتہ ایک سال سے پارٹی اور وزیراعلیٰ کے خلاف بیانات دے رہا ہے لہذا اسے پارٹی سے نکال رہے ہیں۔

چیرمین پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا تھا کہ داوڑ کنڈی گزشتہ ایک سال سے پارٹی اور وزیر اعلیٰ کے پی پرویز خٹک کے خلاف بیانات دے رہا ہے اور پارٹی میٹنگز میں بھی شریک نہیں ہوتا لہذا اسے پارٹی سے نکالنے کا فیصلہ کیا ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ آئی جی کے پی کے ذریعے پتہ چلا کہ ایم این اے داوڑ کنڈی لڑکی کو برہنہ کرنے کے معاملے پر جھوٹ بول رہا ہے اور صوبائی وزیر علی امین گنڈا پور پر بھی غلط الزامات لگائے ہیں جب کہ اگر کوئی پارٹی میں غلط کام کررہا ہے تو میڈیا میں جانے کے بجائے پارٹی کو بتایا جائے لہذا پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے پر ایم این اے کے خلاف ایکشن لے رہے ہیں۔

واضح رہے کہ تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی داوڑ خان کنڈی نے انکشاف کیا تھا کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں لڑکی کو برہنہ کرنے کے واقعے میں ان کے ساتھی اور خیبرپختونخوا کے وزیر مالیات علی امین گنڈا پور ملوث ہیں۔

install suchtv android app on google app store