کوئی جرم نہیں کیا مجھ پر لگائے گئے الزامات بے بنیاد ہیں: نوازشریف

  • اپ ڈیٹ:
سابق وزیراعظم نوازشریف فائل فوٹو سابق وزیراعظم نوازشریف

سابق وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ کوئی جرم نہیں کیا مجھ پر لگائے گئے الزامات بے بنیاد ہیں۔

احتساب عدالت کی جانب سے نیب ریفرنسز میں فردجرم عائد کیے جانے پر نوازشریف نے اپنے نمائندے ظافر خان کے ذریعے بیان میں کہا کہ شفاف ٹرائل میرا حق ہے لیکن ہمیں فیئر ٹرائل کے بنیادی حق سے محروم کیا جا رہا ہے۔

مزید جانئیے: انصاف کا تماشہ نہ بنائیں، کوئی ملی بھگت ہے تو سزا سنادیں: مریم نواز

نوازشریف نے کہا کہ عدالت عجلت سے کام لے رہی ہے اور جلد بازی میں ریفرنسز کو نمٹایا جارہا ہے،چھ ماہ میں تین ریفرنس نمٹانے کی ہدایت کی گئی اور مانیٹرنگ جج خاص طور پر اس کیس میں تعینات کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئین میرے بنیادی حقوق کی حفاظت کرتا ہے ہم نے کوئی جرم نہیں کیا ہم پر عائد کیے گئے الزامات بے بنیاد ہیں۔

واضح رہے کہ لندن فلیٹس میں احتساب عدالت نے نوازشریف،مریم نواز اور کیپٹن (ر)صفدر پر فردجرم عائد کی ہے۔ نوازشریف کی بیرون ملک موجودگی پر ان کے نمائندے ظافر خان کو عدالت کی جانب سے چارج شیٹ پڑھ کرسنائی گئی جب کہ نیب قانون کی شق17سی کےتحت ملزم کی غیرحاضری کےباوجودفردجرم عائدہوسکتی ہے۔

install suchtv android app on google app store