افغان ہمارے بہادر بھائی ہیں جو دہشتگردی کیخلاف عزم سے برسر پیکارہیں: آرمی چیف

  • اپ ڈیٹ:
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باوجوہ فائل فوٹو آرمی چیف جنرل قمر جاوید باوجوہ

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باوجوہ کا کہنا ہے کہ افغان ہمارے بہادر بھائی ہیں جو دہشت گردی کے خلاف عزم سے برسر پیکارہیں جب کہ خطے میں پائیدارامن و استحکام کیلیے مشترکہ دشمن کو شکست دیں گے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پکتیا میں دہشت گرد حملے کی مذمت کی اور حملے میں معصوم قیمتی جانوں کے ضیاع پرافسوس کا اظہار کیا۔

اس موقع پر پاک فوج کے سربراہ کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف بھرپورعزم سے لڑنے والے افغان ہمارے بہادر بھائی ہیں جو دہشت گردی کے خلاف عزم سے برسر پیکار ہیں جب کہ دونوں ممالک تعاون اور رابطے کے ذریعے خطے میں پائیدار امن و استحکام کے لیے مشترکہ دشمن کو شکست دیں گے۔

install suchtv android app on google app store