آرمی چیف سے کمانڈر بحرین نیشنل گارڈ کی ملاقات، دوطرفہ فوجی تعاون مضبوط بنانے پر گفتگو

آرمی چیف سے کمانڈر بحرین نیشنل گارڈ کی ملاقات، دوطرفہ فوجی تعاون مضبوط بنانے پر گفتگو فائل فوٹو آرمی چیف سے کمانڈر بحرین نیشنل گارڈ کی ملاقات، دوطرفہ فوجی تعاون مضبوط بنانے پر گفتگو

آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے کمانڈر بحرین نیشنل گارڈ نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی ہے۔ اس موقع جنرل عاصم منیر نے کہا کہ خطے میں امن اور استحکام کیلئے سکیورٹی چیلنجز پر توجہ دینا ہوگی۔ کمانڈر بحرین نیشنل گارڈ نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے کمانڈر بحرین نیشنل گارڈ نے ملاقات کی۔ جس میں فوجی تعاون کو مزید فروغ دینے کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ بحرین کے ساتھ فوجی تعاون کو مزید وسعت دینے کیلئے پر عزم ہیں۔ جنرل عاصم منیر نے کہا کہ خطے میں فروغ امن اور استحکام کے لیے سکیورٹی چیلنجز پر توجہ دینا ہوگی۔

ملاقات میں بحرینی کمانڈر نے انسداد دہشت گردی کے لیے پاکستان کی کوششوں کی تعریف کی۔ انھوں نے مزید کہا کہ پاکستان کےساتھ دفاعی اور سکیورٹی تعاون کو مزید وسعت دینے کے خواہاں ہیں۔

install suchtv android app on google app store