ایران اور پاکستان کا تجارت کے شعبوں میں باہمی تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق

وزیراعظم شاہدخاقان عباسی کا ایران کے صدرحسن روحانی سے ملاقات وزیراعظم شاہدخاقان عباسی کا ایران کے صدرحسن روحانی سے ملاقات

وزیراعظم شاہدخاقان عباسی نے نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر ایران کے صدرحسن روحانی سے ملاقات کی اورعلاقائی امن اورسلامتی کے مسئلے پرخصوصی توجہ کے ساتھ ساتھ دونوں ملکوں کے تعلقات مزیدمستحکم کرنے پرتبادلہ خیال کیا۔

وزیراعظم نے کہاکہ پاکستان پرامن ہمسائیگی کی پالیسی پر عمل کرتے ہوئے ایران کے ساتھ تعلقات مستحکم بنانے کیلئے پرعزم ہے۔

صدرروحانی نے پاکستان کے ساتھ روابط مضبوط بنانے کے پختہ عزم کااعادہ کرتے ہوئے اس بات پرزوردیاکہ دونوں ملکوں کو سرحدی نظم ونسق ، تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں باہمی تعاون کو فروغ دینے کیلئے ملکر کام کرناچاہیے۔

مزید جانئیے: وزیراعظم کی نیو یارک میں عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں، مختلف امور پر بات چیت

وزیراعظم شاہدخاقان عباسی اور اردن کے شاہ عبداللہ ثانی نے نیویارک میں اقوام متحدہ کی قومی اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر ملاقات کی اور دونوں فریقوں نے مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعلقات مزیدمضبوط بنانے پراتفاق کیا۔

انہوں نے اہم علاقائی اورعالمی امور پر یکساں خیالات رکھنے پراطمینان کااظہار کیا۔دونوں رہنمائوں نے مشترکہ اہداف کے حصول کیلئے دوطرفہ روابط برقرار رکھنے کی اہمیت پرزوردیا۔

install suchtv android app on google app store