نوازشریف کو احتساب عدالت میں پیش نہیں ہونا چاہیے: مریم نواز

سابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز سابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز

سابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز کا کہنا ہے کہ تحفظات کے باوجود جے آئی ٹی میں پیش ہوئے مگر نوازشریف کو احتساب عدالت میں پیش نہیں ہونا چاہیے اور ہر گز نہیں ہونا چاہیے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا کہ تمام تر تحفظات کے باوجود سپریم کورٹ کے حکم پر بننے والی جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) میں پیش ہوئے لیکن ہمیں امید تھی کہ عدالتی نظام قانونی راستہ اختیارکرے گا اور کسی دباؤ میں نہیں آئے گا۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ احتساب کے نام پرنوازشریف کوسیاسی اورذاتی انتقام کا نشانہ نہیں بننا چاہیئے جب کہ نوازشریف کو احتساب عدالت میں پیش نہیں ہونا چاہیے اور ہرگز نہیں ہونا چاہیے۔

install suchtv android app on google app store