پاک فضائیہ نے اپنے تمام فارورڈ ایئربیس آپریشنل کردیئے

پاک فضائیہ فائل فوٹو پاک فضائیہ

پاک فضائیہ نے بھارتی ائیرچیف کی دھمکیوں کے بعد کسی بھی مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے اپنے تمام فارورڈ ایئربیس آپریشنل کردیئے ہیں۔

پاک فضائیہ دشمن کی کسی بھی مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔ بھارتی ائیر چیف کی دھمکیوں کے پیش نظر پاک فضائیہ کے تمام فارورڈ آپریٹنگ بیسزمکمل آپریشنل کردیئے گئے ہیں اور مختلف جنگی طیاروں کی تربیتی پروازیں جاری ہیں۔

ایئر چیف مارشل سہیل امان سیاچن محاذ کے قریب اسکردو میں فارورڈ آپریٹنگ بیس پر آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لینے پہنچے، ایئر چیف نے نا صرف فضائی سرحدوں کی حفاظت پر مامور جوانوں کے جذبے کو سراہا بلکہ فارورڈ آپریشنل ایریا میں میراج طیارہ اڑا کر جنگی مشقوں میں حصہ بھی لیا۔

install suchtv android app on google app store